ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تھائی لینڈ: بس آتشزدگی کے 23 ہلاک شدگان کی آخری رسومات کی ادائیگی کی گئی

تھائی لینڈ: بس آتشزدگی کے 23 ہلاک شدگان کی آخری رسومات کی ادائیگی کی گئی

Wed, 09 Oct 2024 13:10:07    S.O. News Service

بینکاک، 9/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) تھائی لینڈ کے لینسیک قصبے میں گزشتہ ہفتے بس آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 23 طلبہ اور اساتذہ کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس موقع پر، اس اسکول کے قریب جہاں متاثرین کا تعلق تھا، ایک مندر کے احاطے میں اونچی چمنیوں والی کئی بھٹیاں لگائی گئی تھیں، جن کے سامنے پھولوں سے سجی آرائش کی گئی تھی۔ سوگواروں نے آنکھوں میں آنسو بھرے ہوئے ان تمام مہلوکین کو یاد کیا، جبکہ پجاری نے مذہبی رسومات انجام دیں۔

واضح رہے کہ ایک اکتوبر کو اسکول کے۶؍ استاد اور۳۹؍ طلبہ اودیگر اسٹاف کو لے جارہی بس میں بنکاک کے نوا میں واقع پتھوم تھانی کے ہائی وے پر اچانک آگ لگ گئی، آگ پھیلنے کی رفتار اتنی تیز تھی کہ محض ۲۲؍ افراد ہی بس سے نکلنے میں کامیاب ہو پائے، بس میں ہی پھنس جانے والے متاثرین اس بری طرح جھلس چکے تھے کہ فورنسک جانچ  کے ذریعےان کی شناخت کی جا سکی۔اس کے بعد انہیں آخری رسومات کیلئے آبائی قصبے روانہ کیا گیا۔

اس واقع کے بعد عوام میں انتظامیہ کے تعلق سے  مناسب حفاظتی اقدام کے فقدان کے سبب شدید  ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ حالانکہ پولیس نے بس ڈرائیور کو لاپرواہی کے الزام میں گرفتار کر لیا، اور جس کے نام پر بس کا اندراج کیا گیا تھا اس خاتون کو بھی لاپرواہی سے ہونے والی اموات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ٹرانسپورٹ کے افسران اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنے جب یہ خبر عام ہو ئی کہ چار مہینے قبل ہی یہ بس معائنہ میں پاس ہو چکی تھی۔اس کےعلاوہ جانچ میں پتہ چلا کے بس میں گیس کے ۱۱؍ کنستر نصب کئے گئے تھے جبکہ اسے محض ۶؍ کنستر کی اجازت تھی۔حکام نے یہ بھی بتایا کہ یہ بس ۵۰؍ سال پرانی تھی جسے تجدید کے ذریعے سی این جی پر چلنے کے موافق بنایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق کسی کنستر سے گیس خارج ہونے کے سبب آگ لگی۔ اس حادثہ کے بعد ۱۳۰۰۰؍ سی این جی بسوں کا ۶۰؍ دنوں میں معائنہ کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔جبکہ دیگر اسکول انتظامیہ نے تعلیمی ٹرپ منسوخ کر دی ہے۔منگل کو انجام دی گئی بس حادثہ کے متاثرین کی آخری رسومات کی ذمہ داری راجا مہا وجیرالوکون نے اپنے ذمہ لی تھی۔ انہوں نےاپنے خصوصی نمائندے اور سابق آرمی چیف اور وزیر اعظم سوراید چولانوٹ کو بطور اپنی نمائندگی کے روانہ کیا تھا۔ 


Share: